مدرسہ شاه ولی اللّٰہ اور آل انڈیا تنظیم فلاح المسلمین کے زیر اہتمام محفل قرات کا انعقاد
نئی دہلی ۔مدرسہ شاه ولی اللّٰہ اور آل انڈیا تنظیم فلاح المسلمین کے زیر اہتمام بٹلہ ہاؤس ، جامعہ نگر اوکھلا ،نئی دہلی میں محفل قرات اور حمد ونعت کا انعقاد
کیاگیا ۔ جسکی صدارت حضرت مولانا قاری شفیق الرحمن بلند شہری استاد دار العلوم دیوبند اور قیادت مولانا عبد اللہ طارق صاحب نے کی ۔ جس میں ملک کے مایہ ناز قراء کرام نے اپنی شاندار تلاوت لحن داؤدی کا مظاہرہ کیا ۔اس تقریب میں قاری دانش گنگوہی مراد آباد ،قاری دانش نبیل مظفر نگر ،قاری حنیف رایے پور ،قاری عبد الباسط بجنور ،قاری محمود الحسن اصالتپوری، قاری ساقب معروفی ، قاری فاروق قاسمی دارلعلوم دیوبند ،خادم القرآن مولانا قاری شمیم امام خطیب جامع مسجد زاکر نگر۔،مولا نا مفتی مستقيم ،النور مسجد بٹلہ ہاؤس ،مفتی محمود حسن قاسمی مدینہ مسجد گووند پوری، مولا معین الدین زلفی ، مولانا ربانی قاسمی ، مولانا نسیم قاسمی، مولا ناقاری مفتی شمشاد قاسمی قنوج ،مولانا حافظ سلطان قاسمی نے بطور خاص شرکت کی۔
محفل کے کنوینر اور تنظیم فلاح المسلمین کے قومی صدر قاری مہربان پھلتی نے اپنا تبصرہ پیش کیا اور کہا کہ یہ تقریب علاقائی افراد کے لیے مفید ثابت ہوگی کیونکہ قرآن کی تلاوت جہاں ہوتی ہے وہاں اللہ تعالٰی کی رحمت برستی ہے۔اس لئے ضروری ہے کہ روزانہ قرآن کی تلاوت کو یقینی بنائیں اور ساتھ ہی قرآن مجید کو سننے کا بھی اہتمام کریں ۔
مقررین نے کہا کہ قرآن کریم اللہ تعالیٰ کا نازل کردہ آخری اور کامل ترین کلام ہے، جو قیامت تک تمام انسانیت کے لیے ہدایت اور رہنمائی کا ذریعہ ہے۔ یہ کتاب نہ صرف عقائد و عبادات کی اصلاح کرتی ہے بلکہ زندگی کے ہر پہلو میں راہنمائی فراہم کرتی ہے۔ اس کی فصاحت و بلاغت، حکمت و معانی، اور سچائی کی روشنی تمام دنیاوی علوم سے بالاتر ہے۔ قرآن کریم کی تلاوت باعثِ برکت، اس پر عمل باعثِ نجات، اور اس کی تعلیم انسان کو اعلیٰ اخلاقی و روحانی مقام پر فائز کرتی ہے۔ یہی وہ کتاب ہے جو دلوں کو سکون، ذہنوں کو روشنی، اور اعمال کو پاکیزگی عطا کرتی ہے۔
اخیر میں محفل کے کنوینر قاری مہربان نے تمام مہمانان اور سامعین کا شکریہ ادا کیا۔