پہلی انڈین امریکن کم عمر مسلم خاتون جنرل اسمبلی کے لئے منتخب

#NABEELA_SAYED

پہلی انڈین امریکن کم عمر مسلم خاتون جنرل اسمبلی کے لئے منتخب

#NABEELA_SAYED

اظہارحسنندوی
دوحہ – قطر

نبیلہ سید نے یونائٹڈ اسٹیٹ میں ایک نئی تاریخ رقم کر دیا ھے.
نبیلہ جو کہ ایک 23 سالہ خاتون ھیں، انہوں نے 51 ڈسٹرکٹ ایلو نوئس سے ممبر اسمبلی کے انتخابات جیت لیا ھے.
نبیلہ اسمبلی ہاؤس میں سب سے کم ممبر ھونے کے ساتھ ساتھ ایسی پہلی انڈین امریکن مسلم خاتون ھونے کا اعزاز بھی حاصل ھوا ھیں جنہیں اتنی کم عمری میں اس عہدے کے لیے منتخب کیا گیا، یہ نبیلہ سید کے لئے بڑے اعزاز اور فخر کی بات ھے. یقینا یہاں تک پہنچنے میں نبیلہ نے بڑی محنت کی ھے، کمیونٹی کے لئے بڑا کام کیا ھے، کمیونٹی کے لوکل مسائل و مشکلات کے لئے آواز اٹھائی ھے، ورنہ ایک مسلم خاتون کا وہ بھی حجابی خاتون کا اس طرح کا الیکشن جیتنا آسان نہیں تھا، جب کہ ان کے حجاب کو لے کر ان کے مسلم ھونے کو لے کر طرح طرح کمنس کئے گئے، لیکن ان سب کے باوجود نبیلہ نے یہ الیکشن جیت لیا.
نبیلہ سید نے کیلیفورنیا یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس اور بزنس منیجمنٹ میں گریجویشن کیا ھے.
نبیلہ نے اپنے انتخاب کے دوران ہیلتھ اور ٹیکس وغیرہ کے میدان میں کمیونٹی کو سہولت پہنچانے کا وعدہ کیا ھے.

We need your help to spread this, Please Share

Related posts

Leave a Comment