میرا مقصد عوا م کی خدمت اور خواتین کو با اختیار بنانا ہے:اے پی پاٹھک
ہولی ملن تقریب میں ہزاروں افراد نے کی شرکت
نئی دہلی: حکومت ہند کے سابق اے ڈی جے اور بی جے پی لیڈر اجے پرکاش پاٹھک نے بارگومیں اپنی رہائش گاہ پر ہولی ملن پروگرام کا انعقاد کیا۔اس موقع پر بی جے پی کے رہنما، کارکنان اور بہت سے معززین نے بھی شرکت کی۔کارکنان کی خواہش پر کیک کاٹ کرسالگرہ بھی منائی۔
اجے پرکاش پاٹھک نے لوریہ ریلی میں بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد تمام بی جے پی کارکنان، منڈل صدور، ذاتی طور پر وابستہ اقلیتوں اور لیڈروں کے لیے ہولی ملن پروگرام کا انعقاد کیا، جس میں بڑی تعداد میں گاؤں والے بھی پہنچے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میرا مقصد مودی جی کے منصوبوں کو عوام تک پہنچانا ہے۔آپ سب کے ساتھ عوامی خدمت اور پارٹی کی خدمت میرا مقصد ہے۔پارٹی مجھے جو بھی ذمہ داری دے گی میں اسے ایمانداری سے نبھاؤں گا۔خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کام کروں گا۔ کئی دہائیوں سے بابو دھام ٹرسٹ عوام کی خدمت کر رہی ہے۔
اس موقع پر ایک ثقافتی پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا۔پروگرام کے وسط میں سشی بھوشن مشرا نے سب کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اے۔ پی پاٹھک مظلوموں کی آواز کے طور پر کام کریں گے۔اس کے علاوہ اے۔ پی پاٹھک کی جانب سے ماضی میں کی گئی کوششوں کے بارے میں سب کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اے پی پاٹھک نے چمپارن کے لیے بہت کام کیا ہے جو قابل ستائش ہے۔
اس موقع پر بی جے پی کے سینئر لیڈر گنگا پانڈے، بھاگیرتھی دیوی کے بیٹے، رکن پارلیامنٹ پر تینیدھی، منڈل صدر، دیپو پاٹھک، نگر پریشد وں کے صدور، میڈیا کے لوگ، ضلع کونسلر اور ہزاروں افراد موجود تھے۔