سابق افسر اے، پی پاٹھک اپنے حامیوں کے ساتھ بی جے پی میں شامل
نئی دہلی: بابو دھام ٹرسٹ کے بانی سماجی کارکن وسابق افسر اے۔ پی پاٹھک نے اپنے ہزاروں حامیوں کے ساتھ بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔بی جے پی کے ریاستی صدر سنجے جیسوال نے انہیں پارٹی کی رکنیت دلائی۔لوریا میں ایک ریلی میں وزیر داخلہ امیت شاہ کے سامنے پاٹھک نے بی جے پی کی رکنیت لی۔تقریباً ایک سال سے جاری قیاس آرائیوں کا خاتمہ کل لاریہ ریلی میں ہوا جب پاٹھک نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔پاٹھک برہمن برادری سے ہیں اور لوگ انہیں مسلسل بی جے پی میں شامل ہونے کی ترغیب دے رہے تھے۔پاٹھک کے ساتھ بڑی تعداد میں مسلم افرادشامل ہوئے اور خواتین نے بھی بی جے پی کی رکنیت لی۔
پاٹھک کے بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد بالمیکی نگر لوک سبھا انتخابات کی مساوات بدل گئی ہے۔اپنے سماجی کاموں کی وجہ سے لوگوں میں پاٹھک کی شبیہ بہت اچھی ہے۔پچھلی تقریباً ایک دہائی سے پاٹھک تعلیم اور صحت کو لے کر لوگوں کے درمیان کافی سرگرم ہیں۔ لوک سبھا انتخابات تقریباً ایک سال بعد ہونے والے ہیں، لیکن بی جے پی نے اپنی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ غور طلب ہے کہ اب پارٹی پاٹھک کو کیا ذمہ داری سونپی ہے اور پاٹھک کی سیاسی اننگز سے بی جے پی کو کتنا فائدہ ہوتا ہے۔