بی جے پی لیڈر اے پی پاٹھک نے بی جے پی کے ریاستی صدر سمراٹ چودھری کااستقبال کیا
نئی دہلی: بی جے پی لیڈراور سابق اے ڈی جی حکومت ہند مسٹر اے پی پاٹھک نے ٹاؤن ہال بی جے پی بہار کے ریاستی صدر مسٹر سمراٹ چودھری کو اعزازسے نوازا اس موقع پر ہزاروں کارکنان نے ایک خوشگوار تجربہ محسوس کیا۔آپ کو بتاتے چلیں کہ اے پی پاٹھک جی کا سینکڑوں گاڑیوں کا قافلہ صبح سویرے ان کے آبائی علاقے بارگو سے بیتیہ کے لیے روانہ ہوا جہاں لوگوں نے اے پی پاٹھک کے قافلے کو درجنوں مقامات پر روک کر ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔
سیکڑوں لوگوں نے کارواں کو دیوراج، لوریہ، شنیچاری، اور مشراولی، منووا پل بیتیہ میں روکا اور اے پی پاٹھک کی عزت افزائی کے ساتھ ساتھ والمیکی نگر لوک سبھا کی خدمت کرنے پر انہیں آشیرواد دیا۔
اے پی پاٹھک نے نوتن روڈ کے بکولیا پرائمری اسکول کے قریب ان کے کیمپ کے قریب ہزاروں لوگوں اور سینکڑوں گاڑیوں کے ساتھ سمراٹ چودھری کو مبارکباد دی۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ اے پی پاٹھک جی پچھلے کچھ عرصے سے والمیکی نگر لوک سبھا کے بجائے بی جے پی کی پالیسیوں اور مودی حکومت کی ترقیاتی اسکیموں اور عوامی بہبود کی اسکیموں کو لوگوں کے درمیان پہنچارہے ہیں۔اس کے ساتھ ہی خواتین کو بااختیار بنانے، نوجوانوں کی اسکل ڈیولپمنٹ اور عوامی بہبود کے کام بی جے پی کے بینر تلے کئے جا رہے ہیں۔
اے پی پاٹھک نے میڈیا کو بتایا کہ وہ مودی جی کی بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ مہم سے متاثر ہوکر بی جے پی میں شامل ہوئے اور انہوں نے کہا ”مودی نہیں یہ آندھی ہے نئے دور کا گاندھی ہے“۔ نعرہ دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ بی جے پی کے سپاہی ہیں اور وہ پارٹی کی ہدایات پر عمل کریں گے۔