سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم و اصلاح معاشرہ کے عنوان پر جلسہ کا انعقاد

سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم و اصلاح معاشرہ کے عنوان پر جلسہ کا انعقاد

نئی دہلی ۔ممتاز مسجد بٹلہ ہاوس ، او کھلا میں ایک جلسہ بعنوان سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد مفتی عبد الرازق مظاہری صدر جمعیة علماءہند صوبہ دہلی کی صدارت میں کیا گیا۔ جس میںمتعدد علما ءو ائمہ کرام اور معززشخصیات نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز حافظ محمد آزاد کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔شاندار نظامت کی ذمہ داری قاری مہربان پھلتی و بانی و مہتمم دارالعلوم امدادیہ دہلی نے انجام دئےے۔

 خادم مدرسہ ہذامولانا شمس الرضاءندوی نے خطاب کرتے ہو کے فرمایا کہ ہمارا ماضی ہندوستان میں تابناک اور روشن تھا مستقبل بھی روشن ہوگا بس شرط یہ کہ ہم نبی پاک علیہ الصلوة و السلام سے سچی محبت کرنے والے ہوں ۔انھوں نے مزید فرمایا کہ موجودہ حالات سے مسلمانوں کو خائف ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔روز اول سے ہی باطل طاقتیں ہمارے خلاف بر سر پیکار ہیں ،اسلام اور مسلمانوں کو مٹانے کی ناکام کوششیںکر رہے ہیں لیکن مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اللہ اور اس کے رسول کے احکام کو مضبوطی سے تھامے رہےں۔

بعد ازاں مفتی عمران ظفر قاسمی امام و خطیب بسم اللہ مسجد، دہلی نے اپنے مدلل اور پر مغز بیان میں فرمایا کہ کوئی میں خطیب، شاعر، لغت گوپوری زندگی نبی پاک صلی اللہ علیہ و سلم کی مدح سرائی کرے پھر بھی کما حقہ بنانا نہیں کر سکتا چونکہ اللہ سبحانہ وتعالی نے خود اپنے محبوب کو مختلف انداز میں فرما رہے ہیں۔ پھر انہوں نے وہ آیتیں تلاوت فرمائی جو حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی شان میں نازل ہو ئیں ۔

مولانا محمودالحسن قاسمی امام و خطیب مدینہ مسجد گوندپوری نے فرمایا کہ سیر ةالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مختلف پہلو ہیں جس میں ایک پہلوختم نبوت ہے یہ ایک ایسا دروازہ ہے۔ جس کی نشاندہی علماءحضرات ہی کر سکتے ہیں اس پر فتن دور میں بھی جھوٹے مدعیان نبوت سے بچنے کیلئے علماءاور ائمہ کی رہنمائی ضروری ہے۔ پروگرام کا اختتام مولانا شمیم قاسمی امام و خطیب ذاکر نگر دہلی کی دعا پر ہوا۔ پروگرام کے اختتام پر مفتی عبدالرازق کو سماجی و ملی خدمات کی بنیادپر قاری مہربان و مدرسہ ہذا کی طرف سے شاولی اللہ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ عقیل خان کو رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں مسحور کن آواز سے نعت پڑھنے کی بنیاد پر مذکورہ ایوارڈ نوازا گیا۔ پروگرام میں مفتی شاہدمسرور قاسمی، امام و خطیب مسجد ابوبکرذاکر نگر ، مولانا عبداللہ طارق اور علاقائی افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

We need your help to spread this, Please Share

Related posts

Leave a Comment