مشہور بھوجپوری اداکارہ سحر افشا نے اسلام کی خاطر فلم انڈسٹری کو الوداع کہا
نئی دہلی: زائرہ وسیم اور ثنا خان پہلے ہی اسلام کے لیے فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ چکی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بھوجپوری انڈسٹری کی مشہور اداکارہ نے بھی یہی فیصلہ لیا ہے۔ معروف اداکارہ سحر افشا نے اسلام کے لیے فلم انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کر لیاہے۔
انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے سحر افشا نے لکھا کہ میں آپ سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ میں شوبز فلم انڈسٹری کو چھوڑ رہی ہوں اور اب میرا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ انشاء اللہ میں نے اپنی آگے کی زندگی اسلامی تعلیم اور اللہ کے حکم کے مطابق گزارنے کا ارادہ کیا ہے۔ اور میں اپنی گزرے ہوئے زندگی سے توبہ کرتی ہوں اور اللہ سے توبہ کرتی ہوں اور میں اللہ سے معافی کی طلب گار ہوں۔
سحر نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ اگر مجھے بہت شہرت اور دولت مل جائے، لیکن میری زندگی میں ہمیشہ ایک خلش میں بھی مبتلا رہی، کیونکہ اس زندگی کا میں نے بچپن میں بھی تصور نہیں کیا تھا، محض اتفاق سے اس انڈسٹری میں آئی اور آگے بڑھتی چلی گئی۔ لیکن اب سب کچھ ختم کرنے کا ارادہ کر لیا ہے۔ نیت یہ ہے کہ اگلی زندگی اللہ کے حکم کے مطابق گزاروں۔آپ سب سے دعا کی درخواست ہے کی اللہ مجھے استقامت اور نیکی والی زندگی عطا فرمائے اور امید کرتی ہوں کہ مجھے میری پچھلی زندگی سے نہیں بلکہ آنے والی زندگی سے یاد رکھا جائے گا۔