719 ویں عرس نظامی کی آخری تقریب “کل ہند روحانی تبلیغی اجتماع” عرس محل درگاہ نظام الدین اولیاء میں سید امین القادری کا خطاب اور نو منتخب سجادہ نشین کی جا نشینی کی تائید و تحسین
(پریس ریلیز ،نئی دہلی ،16 نومبر 2022)
حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء کے 719 ویں عرس مبارک کے موقع پر عرس محل کی سہ روزہ تقریبات کی آخری تقریب کل ہند روحانی اجتماع میں قیامت کی نشانیوں کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے سید امین القادری نے کہا کہ حضور نے جو قیامت کی نشانیاں بیان فرمائی ہے اُن میں سے کچھ تو ظاہر ہو چکی اور کچھ باقی ہے جو قیامت کے نزدیک ظاہر ہون گی قیامت کی بڑی نشانی یہ ہے کہ امام مہندی کا ظہور ہوگا.
الہ آباد سے تشریف لائے دوسرے مہمان خطیب مفتی سلیم مصباحی نے شان ولایتِ بیان کی عرس تقریبات کے جنرل سکریٹری پیرزادہ سید سراج مدنی نظامی نے قیامت کی نشانیوں کے تعلق سے ناصحانہ گفتگو فرمائی، مولانا محمد ظفر الدین برکاتی نے گزشتہ تقریب میں “خانقاہی نظام اور حضرت سید محمد نظام” کے موضوع پر معلوماتی مقالہ پڑھا جب کہ کل ہند روحانی اجتماع میں اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت نظام الدین اولیاء کی سیرت و سوانح اور تذکرہ پر بہت کچھ لکھا جا چکا ہے اور بے شمار کتابیں دستیاب ہیں لیکن یکجا دستیاب نہیں، اس لئے درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء میں چشتیات پر تحقیق و مطالعہ کے ایک دار المطالعہ ہونا لازمی ہے جس کی صاحب سجادہ نے تحسین کی اور مجمع نے تائید کی.
کل ہند روحانی اجتماع میں قادری مسجد کے خطیب و امام مولانا فیضان احمد نعیمی، جامعہ حضرت نظام الدین اولیاء کے ڈائرکٹر مولانا محمود غازی ازہری، مولانا عارف اشفاقی، و دیگر علماء نے خطاب کیا اس محفل کی سرپستی درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء کے سجادہ نشین خواجہ فرید احمد نظامی سید بُخاری نے فرمائی روحانی اجتماع کا آغاز حافظ اشرف نے کیا حافظ عرفان، حافظ نظام الدین،حافظ توقیر و جامعہ حضرت محبوب الٰہی کے دیگر طلباء نے مختصر تقریر کی جبکہ نظامت جامعہ حضرت محبوب الٰہی کے بانی و ناظم اعلیٰ مولانا جنید عالم نظامی نے کی مولانا نوشاد مصباحی چھپرہ ، کوثر و تسنیم سلطان پور ، مولانا غلام دستگیر ، فرحان برکاتی و دیگر شعراء نے بارگاہِ محبوب الٰہی میں منقبت پیش کی روحانی اجتماع میں خصوصی طور پر درگاہ نظام الدین اورنگ آبادی کے نائب سجادہ نشین سید محبوب نظامی،درگاہ حضرت مولانا صاحب جے پور کے ضیاء میاں، سید شریف نظامی،سید عظیم القدر قادری،ڈاکٹر سید سلیم نظامی،سید انفال نظامی، سہیل خان ایڈوکیٹ، سید طلحہ نظامی، صوفی علی شیر نظامی، سید ادیب نظامی و دیگر مریدوں خلفاء، علماء و مشائخ نے شرکت کی بروز پیر رات دس بجے سے آل انڈیا ریڈیو کے ذریعے آل انڈیا منقبتی مشاعرہ 90 ممالک میں سنا گیا جس میں ہندوستان کے مشہور و معروف شعراء نے حصّہ لیا پیر زادہ سید سراج مدنی نظامی نے وزیرِ اعظم نریندر مودی کا خط پڑھ کرکے سنایا جس میں انہوں نے حضرت نظام الدین اولیاء کے عرس میں آنے والے تمام زائرین و عقیدت مندوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے پیرو فقیروں،بزرگوں نے محبت کا کو جو پیغام دیا ہے وہ بہت اہم ہے آخر میں دعا کرتے ہوئے کہا کہ حضرت نظام الدین اولیاء و دیگر بزرگوں کا عرس ہندوستان کے بھائی چارے کے ماحول کو طاقت دینے کا کام کرتا ہے اور کرتا رہےگا عرس کی آخری تقریب بروز بدھ طاق بزرگ میں حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ کی فاتحہ پر مکمل ہوئی بعد لنگر نظامی پیش کیا گیا