اعظمی میڈیکل سینٹر کے زیر اہتما م ا توار کو مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا

Free medical camp organized by Azmi Medical Center tomorrow (Sunday)

اعظمی میڈیکل سینٹر کے زیر اہتما م مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد 

 

نئی دہلی۔اعظمی میڈیکل سینٹر، جو ہیَلنگ ہینڈز چیریٹیبل ٹرسٹ کے تحت چلایا جا رہا ہے، 3 اگست 2025 بروز اتوار ایک مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کر رہا ہے۔ یہ کیمپ صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے ٹھوکر نمبر 5، ابوالفضل، اوکھلا، نئی دہلی میں منعقد ہوگا۔ اس کیمپ میں مریضوں کو مفت طبی مشورہ، مفت دوائیں اور مختلف خون کی جانچ کی سہولت بلا معاوضہ فراہم کی جائے گی، جن میں ٹی ایس ایچ، شوگر، یورک ایسڈ اور ہیموگلوبن کی جانچ شامل ہے۔ اس کے علاوہ لیور فنکشن، گردے، لیپڈ اور تھائرائیڈ پروفائل صرف 100 روپے میں دستیاب ہوں گے، جبکہ ایم آر آئی 1500 اور الٹراساؤنڈ 500 روپے میں کرایا جائے گا۔
کیمپ کے میں ختنہ صرف 500 روپے میں، نارمل ڈیلیوری 7000 روپے میں، اور پتہ کی تھیلی کی سرجری 18000 روپے میں کرائی جائے گی۔ 5 سے 15 سال کے بچوں کے لیے نظر کی عینک مفت فراہم کی جائے گی۔ یہ کیمپ غریب اور ضرورت مند مریضوں کے لیے ایک سنہری موقع ہے تاکہ وہ بغیر مالی بوجھ کے بہتر طبی سہولیات حاصل کر سکیں۔
اعظمی میڈیکل سینٹر کی انتظامیہ اور منتظمین کی جانب سے عوام الناس سے پر زور اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس کیمپ میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہوں اور صحت سے متعلق اپنی پریشانیوں کا مفت علاج کروائیں۔ خاص طور پر بزرگ، خواتین، بچے اور وہ افراد جو مالی طور پر مہنگے علاج کی سکت نہیں رکھتے، اس کیمپ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

We need your help to spread this, Please Share

Related posts

Leave a Comment