حکومت کسانوں کو مناسب معاوضہ دے: اے پی پاٹھک
نئی دہلی: سابق بیوروکریٹ اور بی جے پی لیڈر اجے پرکاش پاٹھک نے ریاستی حکومت پر زور مطالبہ کیا کہ وہ کسانوں کو تباہ شدہ فصلوں کا معاوضہ دے، بے موسم بارش کی وجہ سے فصلیں تباہ ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے کسانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
واضح ہو کہ بہار میں کئی مقامات پر بارش کے ساتھ ژالہ باری ہوئی ہے، جس کی وجہ سے گندم کی فصل کو کافی نقصان پہنچا ہے فصل مکمل طور پر تیار تھی اور کٹائی اور نقل و حمل کا وقت تھا، لیکن بارش کی وجہ سے فصلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔پاٹھک نے کہ حکومت سے گزارش ہے کہ کسانوں کو ان کی فصلوں کی قیمت دی جائے، کسانوں نے قرض لے کر فصلیں بوئی تھیں، اب قرضہ کیسے واپس کریں گے، حکومت کسانوں کا خیال رکھے، کسان ہمیں رزق فراہم کرتے ہیں۔
اے۔ پی پاٹھک اپنے سماجی کاموں کے لیے جانے جاتے ہیں۔ وہ گزشتہ تقریباً ایک دہائی سے سماجی کاموں میں مصروف ہیں اور حال ہی میں انھوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ پاٹھک ان دنوں اپنی ”چرن چمپارن” تحریک کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔