چلتی ٹرین میں تین بے گناہوں کا قتل غیر انسانی اور مذموم عمل: جماعت اسلامی ہند نئی دہلی: ”انڈین ریلویز پروٹیکشن فورس (آر پی ایف)کے ایک کانسٹیبل کے ذریعہ چلتی ٹرین میں مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے تین شہریوں اور آر پی ایف کے ایک آفیسر کو گولی مار کر موت کی نیند سلا دینا انتہائی قابل مذمت عمل ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قتل کا جو طریقہ اختیار کیا گیا ہے، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ نفرت پر مبنی ایک گھناؤنا جرم تھا جس میں ملزم…