پچہتر سالہ جماعت اسلامی اور چند معروضات سہیل انجم ہندوستان میں مسلم تنظیموں اور جماعتوں کی کمی نہیں۔ مسلم اکثریتی علاقوں میں ہر گلی کوچے میں کوئی نہ کوئی تنظیم یا جماعت مل جائے گی۔ ان میں سے کچھ ایسی بھی ہیں جو اپنی عمر کی ایک صدی پوری کر چکی ہیں۔ متعدد نصف صدی سے سرگرم ہیں اور متعدد پون صدی سے۔ کچھ ابھی عنفوان شباب میں ہیں کچھ عہد طفلی میں ہیں۔ بہت سی ایسی بھی ہیں جو ادھر پیدا ہوئیں ادھر دم توڑ گئیں۔ یعنی بن کھلے…