یومِ آزادی عبدالعزیز 15اگست 1947ء کو ہندستان کو برطانوی جبر و ظلم سے آزادی ملی۔ برطانیہ کے انگریز باشندے سات سمندر پار رہتے تھے مگر ہندستان کے عوام و خواص پر حکمرانی کرتے تھے۔ آزادی کی جنگ 1857ء سے بہت پہلے شروع ہوئی۔ مغل بادشاہوں کا زوال ملک کی غلامی کا سبب بنا۔ سلطنت مغلیہ کے آخری بادشاہ بہادر شاہ ظفر نے انگریزوں کی بالا دستی کے خلاف جدوجہد کی۔ اس وقت کے دیگر راجہ مہاراجہ نے بہادر شاہ ظفر کا ساتھ دیا۔ اس طرح آزادی کی جنگ کانگریس پارٹی…