پسماندہ مسلم سماج اتھان سمیتی سنگھ (رجسٹرڈ) کے سربراہان نے خواجہ سید محمد نظام الدین اولیاء ؒ کی بارگاہ شریف میں خاص دعا کا اہتمام  

پسماندہ مسلم سماج اتھان سمیتی سنگھ (رجسٹرڈ) کے سربراہان نے خواجہ سید محمد نظام الدین اولیاء ؒ کی بارگاہ شریف میں خاص دعا کا اہتمام

 اترکاشی ٹنل کی تعمیر کے دوران پھنسے مزدوروں کی صحتیابی اور عمردرازی کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا: الحاج محمد عرفان احمد

 نئی دہلی، 28/نومبر (نامہ نگار): مشہور صوفی بزرگ اور روحانی تاجدار سلطان المشائخ حضرت خواجہ سید محمد نظام الدین اولیارحمۃ اللہ (خواجہ محبوب الہیؒ) کی بارگاہ شریف میں ہندوستان کی راشٹر وادی قوم پرست تنظیم پسماندہ مسلم سماج اتھان سمیتی سنگھ (رجسٹرڈ) کے سربراہان نے نیشنل ہائی وے اترکاشی ٹنل کی تعمیر کے دوران پھنسے مزدوروں کی صحتیابی اور عمردرازی کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔ پسماندہ مسلم سماج اتھان سمیتی سنگھ کے ذمہ داران وعہدیداران نے دعا مانگی کہ اتراکاشی ٹنل میں پھنسے مزدور باآسانی اور ساتھ خیریت کیساتھ باہر نکل آئیں اورخصوصی دعاکے بعد ٹنل سے اچھی خبریں بھی آنے لگی کہ مزدور نکل رہے ہیں۔

 دراصل آج راجدھانی میں واقع درگاہ حضرت محمد نظام الدین اولیاءؒ کی آستانہ عالیہ میں چادر شریف اور گلہائے عقیدت کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے پسماندہ مسلم سماج اتھان سمیتی سنگھ کے سرپرست اعلی اور چیف الحاج محمد عرفان احمدصاحب کی سربراہی میں اورتنظیم کے قومی صدر احسان عباسی و دیگر ذمہ داران نے خاص طور پر دعا ئیں کیں گئیں۔ اس دوران درگاہ شریف کے سجادہ نشین پیر سید محمد حماد احمد نظامی کے علاوہ سرفراز علی، آزاد نورانی، محمد دلشاد قریشی محمد صغیر، حاجی نثار احمد قریشی، راجیش کمار وغیرہ بھی موجود رہے۔ قبل ازیں پسماندہ مسلم سماج اتھان سمیتی سنگھ (رجسٹرڈ) کے سربراہان و ذمہ داران نے معمول کے مطابق پہلے طوطئی ہندحضرت امیر خسرو علیہ الرحمہ کے روضہ مبارک پر چادر شریف اور گلاب کے پھول پیش کئے، بعد ازیں حضرت خواجہ نظام الدین اولیاؒ کے مزار شریف پر پہنچ کر عقیدت کے پھول نچھاور کئے اور خاص انداز میں دعا بھی کی۔

دریں اثنا دعائیہ تقریب سے اخباری اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی بات کرتے ہوئے جناب الحاج عرفان احمد جی نے افسوس کیساتھ کہا کہ اترکاشی کی سیلکیارا ٹنل میں قریب 41 پھنسے مزدوروں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن 17ویں دن بھی لگاتار جاری ہے، ہمیں امید ہے کہ آجکی اہم و خصوصی دعا کے بعد ہمارے مزدور خیر وعافیت کیسا تھ باہر آجائیں گے۔ الحاج عرفان صاحب نے مزید بتایا کہ الحمد اللہ تمام ایجنسیاں لگاتار محنت و مشقت کیساتھ کام کر رہی ہیں اور انہیں نکا لنے کیلئے پہاڑ کے اوپر راستہ بنایا جا رہا ہے، لہذا سرنگ کے اندر موجود مزدوروں نے ابھی تک ہار نہیں مانی ہے اور حکومت و انتظامیہ کی جانب سے انہیں باضابطہ خیر و عافیت کیساتھ نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن بڑے پیمانے پر لگاتار جاری ہے، بالخصوص وزیراعظم ہند عالیجناب نریندر دامودر داس مودی صاحب، اتر اکھنڈکے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی جی، وزیر مملکت ریٹائرڈ میجر جنرل وی کے سنگھ جی گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور افسران سے ایک ایک پل کی اپڈیٹ بھی لے رہے ہیں، تاہم ہمیں امید ہے کہ مزدور جلد واپس آجائیں گے۔

We need your help to spread this, Please Share

Related posts

Leave a Comment