کانگریس نے مسلمانوں کا استعمال ایندھن کے طور پر کیا
عام ادمی پارٹی تیسری بار اوکھلا سے فتح کا جھنڈا لہرائے گی: امانت اللہ خاں
نئی دہلی ۔دہلی اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے دفتر سے کانگریس کے امیدواروں کی فہرست تیار ہوئی ہے تاکہ مسلم ووٹوں کی تقسیم کو یقینی بنایا جائے اور بے جے پی کے لئے راستہ ہموار ہوسکے یہ بات امانت اللہ خاں نے میڈیا اہلکاروں سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد بات کرتے ہوئے کہی انہوں نے کیجریوال کے ذریعہ خواتین کو اکیس سو روپے دینے کے اعلان کی مخالفت کر نے والوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کانگریس غریب بے اسرا بے سہارا خواتین کو خوشی کا ایک پل بھی دینے کے خلاف ہے انھوں نے کہا کہ یہ استحصالی رویہ ہے امانت اللہ خاں نے کہا کہ کانگریس اور بے جی پی سکہ کے دو رخ ہیں کانگریس نے جو کہا بی جے پی نے وہ کیا بابری مسجد کی شھادت اس کی زندہ مثال ہے انھوں نے کہا کہ اس ملک میں مسلمانوں کی تباہی بربادئ کی ذمہ دار کانگریس ہے امانت اللہ خاں نے کہا کہ سچر کمیٹی کی رپورٹ اس کا ثبوت ہے انھوں نے کہا کہ کانگریس کے ذریعہ تیار کردہ سچرکمیٹی کی رپورٹ
اس بات کی گواہ ہے کہ ملک میں مسلمانوں کی حالت دلتوں سے بھی بدتر ہے۔امانت اللہ خاں نے کہا کہ کیجریوال ظلم ناانصافی کے خلاف ایک تحریک کا نام ہے انھوں نے کہا
کہ مذھب کے نام پر تفریق پیدا کرکے سیاست کرنے والے جمہوری نظام کے دشمن ہیں امانت اللہ خاں نے کہا کہ کانگریس نے مسلمانوں کا استعمال اپنی سیاسی ہانڈی تیار کرنے کے لئے ایندھن کی طرح کیا ۔امانت اللہ خاں نے کہا کہ ملک کی دوسری بڑی ابادی کے خلاف سازش رچنے والوں سے عوام ووٹ کے ذریعہ انتقام لیں گے-
انھوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ ووٹوں کی تقسیم سے خود کو کمزور نہ کریں اوراپنی صفوں میں کالی بھیڑوں کو پہچانیں میر جعفر اور میر صادق سے ہوشیار رہیں اور ان لوگوں کو مایوس نہ کریں جو عوام کی خوشحالی کےلیے بر سر پیکار ہیں انھوں نے کہا کہ مسلم اکثریتی حلقوں میں امیدواروں کی کثرت دراصل مسلمانوں کو کمزور کرنے کے لئے ہے