عصمت ناہید بنات فاؤنڈیشن کھنڈیل کی ڈائریکٹر مقرر

عصمت ناہید بنات فاؤنڈیشن کھنڈیل کی ڈائریکٹر مقرر

دہلی کے مشہور سماجی کارکن ، انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر دہلی کے قدیم رفیق اور علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز کے دہلی چیپٹر کے سرگرم و فعال رکن جناب جاوید اقبال خان کی بیگم محترمہ عصمت ناہید
کو بہار کے ایک معروف و معتبر تعلیمی ادارے بنات فاؤنڈیشن ، کھنڈیل ، گیا کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے ، عصمت ناہید کو تدریسی خدمات اور انتظامی امور کی انجام دہی کا طویل تجربہ ہے ، حسن خدمت کا اعتراف تحسین و تعریف اور انعام کی صورت میں حاصل کر چکی ہیں ،محترمہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی ہونہار اور ذہین طالبہ رہی ہیں ، ایم اے تک کی تعلیم سند اعزاز کے ساتھ حاصل کی اور دہلی آنے کے بعد ٢٠٠١ ء سے ٢٠٢٠ء تک مختلف تعلیمی اداروں میں تدریسی خدمات کے ساتھ ساتھ انتظامی امور بھی انجام دیتی رہی ہیں ، ان اداروں میں مقدس پبلک اسکول دہلی ، زائد پبلک اسکول دہلی اور الحرا انٹرنیشل اسکول دہلی جیسے ادارے شامل ہیں ،
محترمہ عصمت صاحبہ بنات فاؤنڈیشن کی ڈایریکٹر بننے سے پہلے بھی یہاں بہ حیثیت پرنسپل خدمات انجام دے چکی ہیں ، انہوں نے دہلی کے مشہور تعلیمی ادارے اسکالر اسکول میں بھی تدریسی خدمات انجام دیں ہیں ، ان سے 8750690051 پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے ، ان کا ایمیل
asmatnahid1@gmal.com
ہے ۔

We need your help to spread this, Please Share

Related posts

Leave a Comment